پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں پر بھی کورونا وائرس کا خوف


لاہور: 

پاکستان سپر لیگ میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں نے ماسک پہننا شروع کردیے۔

راولپنڈی میں میچز کھیلنے کے بعد لاہور واپسی پر لاہور قلندرز کے غیرملکی کرکٹرز نے احتیاط کے طور پر ماسک کا استعمال شروع کردیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پنڈی سے لاہور تک ماسک پہن کر سفر کیا۔

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے ماسک کے ساتھ کھلاڑیوں کی تصویر شئیر کی ہے، اس تصویر میں ڈیوڈ ویزے، کرس لین، بین ڈنک اور سیکو گے پرسنا نظر آرہے ہیں، لاہور قلندرز کی ٹیم تین مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ایکشن میں ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں