پی ایس ایل: اسلام آباد کو 2 ٹائٹلز جتوانے والے ڈین جونز نے مکی آرتھر کی جگہ لے لی


پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی ٹیم نے مکی آرتھر کی جگہ ڈین جونزکو نیا کوچ مقرر کردیا۔

کراچی کنگز انتظامیہ کی جانب سے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی تقرری کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈین جونز اس سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ کے بھی کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں یونائٹیڈ کی ٹیم نے پی ایس ایل کے 2 ٹائٹلز جیتے ہیں۔

ڈین جونز کی جگہ مصباح الحق اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہیڈ کوچ ہوں گے، مصباح الحق کے ساتھ نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی کو اسسٹنٹ کوچ لگائے جانے کا امکان ہے جب کہ سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس اس سیزن میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ نہیں ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں