کراچی:
کراچی اورلاہور سے خصوصی پروازوں کو ابوظہبی میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔ پی ایس ایل 6 کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ کراچی اور لاہورسے خصوصی پروازوں کو ابو ظہبی میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی، دونوں پروازیں شام 5 بجے ابوظہبی روانہ ہورہی ہیں، لیگ میں شریک کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، براڈ کاسٹرزاور آفیشلزکولے کردونوں پروازیں بیک وقت روآنہ ہورہی ہیں۔
کراچی سے پی آئی اے کی پروازپی کے 6207 روانہ ہورہی ہے، لاہورسے اسی وقت پروازپی کے 6203 روانہ ہوگی، کھلاڑی اورعملہ ہوٹل سے ائیر پورٹ روانگی کے لیے بسوں میں سوار ہوگیا، ویزوں کے منتظر کھلاڑی اور آفیشلزاجرا کی صورت میں الگ پروازسے روآنہ ہوں گے۔