پی آئی اے کی جدہ سے پہلی حج پرواز 160 حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی

پی آئی اے کی جدہ سے پہلی حج پرواز 160 حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی جدہ سے پہلی حج پرواز 160 حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کےمطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ حجاج کرام کا پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر، ایئرپورٹ منیجر اور دیگرافسران نے استقبال کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے 35 ہزار سے زائد حجاج کو سعودی عرب سے 171 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی، سرکاری حج اسکیم کے تحت تقریباً 19 ہزار 500 حجاج کرام، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 14 ہزار 900 افراد اور تقریباً 630 خدام حجاج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، پشاور کے لیے بعد از حج پروازیں چلا رہی ہے، پی آئی اے بعد از حج آپریشن 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں