پی آئی اے عراق میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازیں چلائے گی

پی آئی اے عراق میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازیں چلائے گی


قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن  واپس لانے کے لیے عید الاضحیٰ سے قبل تین خصوصی پروازیں چلائےگی۔

تر جمان پی آئی اے کےمطابق21 جولائی کو عراقی صوبے کردستان کے اربل شہر سے خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ ہوگی جب کہ 22 اور 28 جولائی کوبغداد سے دو پروازیں اسلام آباد آئیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر پی آئی اے کےدفاتر، ویب سائٹ اور ٹریول ایجنٹس سے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں