جکارتا سے پاکستان لایاگیا دوسرا طیارہ بھی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے فلیٹ میں شامل کرلیاگیا۔
لیزنگ کمپنی سے 2 سال سے تنازع کے بعد یہ طیارہ 3 ماہ قبل پاکستان لایاگیا تھا۔
اس سے قبل دسمبر 2023 میں پاکستان لایا جانے والا ایک ایئر بس طیارہ پہلے ہی پی آئی اے میں سروس دے رہا ہے۔
7 فروری کو پاکستان لائے گئے طیارے کی تزئین و آرائش کا کام کراچی ایئرپورٹ پر مکمل کیا گیا۔
طیارے نے آج کراچی سے لاہور کے لیے پہلی پرواز کی، طیارہ کراچی سے روانہ ہوکر صبح سوا 7 بجے لاہور پہنچا۔
لیزنگ کمپنی سے تنازع کا شکار طیارہ دسمبر میں پاکستان پہنچا تھا، پی آئی اے کے فعال ایئر بس اے 321 طیاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔