پی آئی اے کو ماہانہ 11 ارب کا نقصان

پی آئی اے کو ماہانہ 11 ارب کا نقصان


پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو سفری بندش کے باعث ماہانہ 11  ارب کا نقصان ہورہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو سفری بندش کے باعث ماہانہ11 ارب کانقصان جبکہ کورونا کےدوران پی آئی اے کو 3 ماہ میں 33  ارب تک نقصان ہوچکا ہے۔

جعلی لائسنس،پروازوں کی بندش کے علاوہ پی آئی اے نقصانات کی وجوہات میں حج و عمرہ آپریشن نہ ہونا اور کراچی جہاز حادثہ بھی شامل ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق کورونا وباء کے 3 ماہ اپریل تا جون قومی ایئرلائن کے ریونیو کو 30 سے 33 ارب کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے قبل پی آئی اے بہتری کی جانب گامزن تھی لیکن کورونا کے دوران خسارے میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پی آئی اے نے سال2019ء میں 8 سال بعد 7.8 ارب روپے کا منافع کمایا تھا،2019ء میں ریونیو 147 ارب روپے سے زیادہ رہا،جبکہ 2018ء میں پی آئی اے 19.7 ارب نقصان میں جا رہی تھی۔ جس کے باعث 2018ء میں ریونیو صرف 103 ارب روپےتھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں