پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال


کراچی: 

پی آئی نے نئے یورپی جہازوں کے ساتھ  برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغازکردیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال ہوگیا ہے اور نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا جائے گا، جس کے لئے پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے لندن، لاہور سے لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، آرام دہ نشستیں، حلال کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کی حامل پروازیں براہ راست آپریٹ کریں گی، امید ہے ہمارے مہمانان کسی بھی بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں