پیپلزپارٹی آج ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی پاورشو کرے گی


پیپلزپارٹی آج ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

پارٹی منتظمین کی جانب سے جلسے کے لیے حق نواز پارک میں تیاریاں جاری ہیں۔

جلسہ گاہ میں 32 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور  10 ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ دیگر پارٹی قائدین بھی جلسے میں شریک ہوں گے


اپنا تبصرہ لکھیں