پیٹ کمنز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

پیٹ کمنز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار


آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

پیٹ کمنز کو دسمبر کی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

مینز کیٹیگری میں بنگلادیش کے تیج الاسلام اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس بھی نامزد ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھارت کی آل راؤنڈر دیپتی شرما کو دیا گیا ہے۔

بھارت کی جمیمہ راڈریگیس اور زمبابوے کی پریسیوس مارنگے بھی نامزدہوئی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں