پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فیصل قریشی کا دلچسپ تبصرہ

پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فیصل قریشی کا دلچسپ تبصرہ


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار فیصل قریشی نے پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر دلچسپ ردعمل کا اظہار پیش کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار فیصل قریشی نے پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے پر دلچسپ انداز  میں ردعمل دیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں ازراہ تفنن لکھا کہ ’روس سے گزارش ہے کہ تیسرا جہاز نہ بھیجے، بس اتنا سستا پیٹرول ہی کافی ہے، تسی ساڈے واسطے مر گئے تے اسی تہاڈے واسطے مر گئے‘۔

پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فیصل قریشی کا دلچسپ تبصرہ

خیال رہے کہ وزیر خزانہ نے دو روز قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 19 روپے 90 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کردیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں