پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی


اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 73 پیسے فی لیٹرکمی بعد 82 روپے 25 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 75 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں