پیٹرول ایک بار پھر نایاب


پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ اور پشاورمیں بھی پیٹرول کی قلت برقرار ہے  تاہم جزوی طو پر چند مقامات پر پمپس کھلنا شروع ہوگئے ہیں جہاں پر محدود پیمانے پر شہریوں کو پیٹرول فراہم کیا جارہا ہے جبکہ چند مقامات آج بھی مکمل طور پر بند رہے۔

کوئٹہ شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس بند رہیں جبکہ چند کھلے پیٹرول پمیس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی نظر آئی۔

اس سے متعلق شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول 145 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا  ہے لیکن حکومت کو عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

دوسری جانب پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سادہ پیٹرول دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے 145 روپے لیٹر وی پاور پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قلت کو جلد ختم کر کے غریب عوام کے مشکلات کم کرے تاکہ عوام کو  ریلیف مل سکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں