پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کی تردید

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کی تردید


پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی خبروں کی تردید کر دی۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ چند عناصر نے ہڑتال کی کال دی، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا کوئی اعلان نہیں کیا، حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر بات چیت جاری ہے۔

نعمان علی بٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت نے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے آج 5 جولائی کو پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں