پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کی بنیاد پر کرنے کی سفارش


اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ کے بجائے 15 روز کی بنیاد پر کرنے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی۔

پیٹرولیم ڈویژن  ذرائع کے مطابق سمری کا مقصد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں توازن قائم رکھنا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15روزہ بنیاد پر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں

ذرائع  کے مطابق 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے صارفین سمیت کسی اسٹیک ہولڈر پر اضافی بوجھ نہیں پڑے گا اور تیل کی سپلائی بھی مستحکم رہے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ماہانہ بنیاد پر تعین پیٹرول بحران کی بڑی وجہ ہے۔

اس کے علاوہ پیٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جس میں  پیٹرول بحران میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں