پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں پیسے کی لالچ رکھتی ہیں۔
اداکارہ حرا مانی کے انٹرویوز کافی دلچسپ ہوتے ہیں جنہیں دیکھنا بہت پسند کیا جاتا ہے۔
اداکارہ ناصرف صاف گو بلکہ اسکرین پر ناظرین سے چھپانے والی باتیں بھی بآسانی بول جاتی ہیں۔
حرا مانی کے صاف دل اور صاف گوئی کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اُن کے ایک سال قبل دیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اس کلپ میں حرا مانی آن اسکرین کرداروں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’اُن سے پیسوں کی لالچ والا کردار ادا نہیں ہو پاتا، ہاں مگر حقیقت میں وہ پیسوں کی لالچ رکھتی ہیں،بس ٹی وی پر یہ کردار نہیں ہوتا۔‘
اس پر شو کے میزبان نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ یہ بھی بہت بڑی بات ہے کہ حرا مانی نے آن ایئر ٹی وی پر اس بات کا اعتراف کیا ہے۔