پیرس اولمپکس کی افتتاح تقریب روایتی انداز سے ہٹ کر ہو گی: میڈیا رپورٹس

پیرس اولمپکس کی افتتاح تقریب روایتی انداز سے ہٹ کر ہو گی: میڈیا رپورٹس


رواں سال پیرس اولمپکس 2024ء کی افتتاح تقریب روایتی انداز سے ہٹ کر ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار پیرس میں اولپمکس کی تقریب اسٹیڈیم کی بجائے باہر منعقد کی جائے گی، دریائے سین کے کنارے اولپمکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں 6 سے 7 ہزار کے قریب اتھلیٹس دریائے سین کے ساتھ 6 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے، افتتاحی تقریب میں اتھلیٹس کی واک ایفل ٹاور پر ختم ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپکس کی افتتاحی تقریب 5 لاکھ سے زائد افراد کے براہ راست دیکھنے کی توقع کی جا رہی ہے، 3 ہزار سے زائد گلوکار اور پرفارمرز تقریب میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے بارے میں منتظمین نے تاحال فل ڈریس ریہرسل بھی نہیں کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں