پیرس اولمپکس میں امریکا کے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کی پیش گوئی

پیرس اولمپکس میں امریکا کے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کی پیش گوئی


پیرس اولمپکس 2024ء میں امریکا کے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کی پیش گوئی کردی گئی۔

اسپورٹس گلوبل ڈیٹا نے پیرس اولمپکس میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والے ممالک سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

پیش گوئی کے مطابق چین زیادہ گولڈ میڈلز جیت کر امریکا کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکا 112 میڈلز جیت سکتا ہے جس میں 39 گولڈ، 32 سلور اور 41 برونز میڈلز شامل ہوسکتے ہیں۔

چین کے 86 میڈلز جیتنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جن میں 34 گولڈ، 27 سلور اور 25 برونز میڈلز ہوسکتے ہیں

برطانیہ کے تیسرے، میزبان ملک فرانس کے چوتھے اور آسٹریلیا کے پانچویں نمبر پر میڈلز جیتنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں