پیرس اولمپکس میں بھارت کیلئے سلور اور برانز میڈل جیتنے والی منو بھاکر کو میڈلز پہننے پر اپنے ہی ہم وطنوں نے تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر شوٹنگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی منو بھاکر کو متعدد تقاریب میں مسلسل میڈلز پہنے دیکھ کر مداحوں نے شوٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرول کیا۔
منو بھاکر سے ٹائمز آف انڈیا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر صارفین آپکو مسلسل میڈلز پہن کر نجی تقاریب میں جانے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں؟ جس پر بھارتی اولپمئین نے جواب دیا کہ منتظمین کی درخواست پر ایسا کرنے پر مجبور ہیں، انہیں کوئی شوق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایونٹ مینیجرز مجھ سے درخواست کرتے ہیں کہ ‘براہ کرم، اپنے میڈلز ساتھ لیکر آئیں’ اس لیے لیجانا پڑتا ہے تاکہ وہ لوگ بھی دیکھ سکیں اور چاہیں تو تصاویر بنوالیں۔
منو بھاکر نے تنقید پر کہا کہ سچ میں میں اپنی زندگی کسی کیلئے بدلنا نہیں چاہتی، چاہے برا وقت ہی کیوں نہ چل رہا ہو۔