پہلے دن سے اندازہ تھا کہ غلط شخص سے شادی ہوئی: مایا خان

پہلے دن سے اندازہ تھا کہ غلط شخص سے شادی ہوئی: مایا خان


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و میزبان مایا خان کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد پہلے دن سے اندازہ تھا کہ غلط شخص سے شادی ہوئی ہے، لیکن پھر بھی میں نے 4 سال تک شادی نبھانے کی کوشش کی۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ویب چینل کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی رشتے میں سرخ سگنلز پہلے دن سے نظر آتے ہیں لیکن ہم خود انہیں نظر انداز کر کے اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں اور صرف گرین سگنلز ہی دیکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنی ناکام شادی کے 4 سالہ تجربات کی روشی میں بتایا کہ شادی کے پہلے دن سے معلوم ہو گیا تھا کہ جس کے ساتھ شادی ہوئی ہے وہ شخص صحیح نہیں ہے لیکن میں نے خود اسے نظر انداز کیا، یہ سوچ کر کہ ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا یا میں سب ٹھیک کر دوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ناکام شادی کے صدمے سے نکلنے کے لیے لاتعلقی کا فن سیکھنا پڑا، اسی کی مدد سے اس صدمے سے نکلنے میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی وجہ یہی ہے کہ ہم سب نے ایک دوسرے سے بہت زیادہ توقعات لگا لی ہیں، جن کے اثرات شادی شدہ زندگیوں پر مرتب ہو رہے ہیں اور طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں