پہلی بار تھائی دوشیزہ ’مس انٹرنیشنل‘ منتخب

عالمی سطح پر خواتین کی خوبصورتی کے ہونے والے دنیا کے 4 بڑے مقابلوں میں سے ایک مقابلے میں پہلی مرتبہ تھائی لینڈ کی دوشیزہ نے ’مس انٹرنیشنل‘ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

’مس انٹرنیشنل‘ کا مقابلہ دنیا بھر میں ہونے والے خوبصورتی کے چار بڑے مقابلوں میں سے ایک ہے۔

یہ مقابلہ ’مس ورلڈ، مس یونیورس اور مس ارتھ‘ کے بعد خوبصورتی کا سب سے بڑا مقابلہ مانا جاتا ہے، جس میں دنیا کے 80 سے زائد ممالک کی حسینائیں حصہ لیتی ہیں۔

سرینوتھ برنٹ ستمبر 2019 میں مس تھائی لینڈ منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
سرینوتھ برنٹ ستمبر 2019 میں مس تھائی لینڈ منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس کا مس انٹرنیشنل مقابلہ بھی ہر سال کی طرح جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کی 81 دوشیزاؤں نے شرکت کی۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی وینزویلا، میکسیکو، برازیل، کیوبا، کولمبیا، امریکا یا پھر جنوبی افریقہ یا فلپائن کی حسینہ مس انٹرنیشنل منتخب ہو جائیں گی۔

لیکن پہلی بار تھائی لینڈ کی دوشیزہ نے اپنی خوبصورتی اور اداؤں سے دیگر ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

سرینوتھ برنٹ فارماسسٹ ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سرینوتھ برنٹ فارماسسٹ ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

مس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کے مطابق 59 ویں سالانہ مقابلے میں پہلی بار تھائی لینڈ نے میدان مار لیا۔

مس انٹرنیشنل کا اعزاز تھائی لینڈ کی 25 سالہ فارماسسٹ سریتھورن بنٹ نے اعزاز حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔

مس انٹرنیشنل کے مقابلے کا آغاز 1960 میں کیا گیا تھا اور تھائی لینڈ کی کوئی بھی دوشیزہ اس مقابلے کی فاتح نہیں ہوئی تھیں۔

سرینوتھ برنٹ کے مس انٹرنیشنل منتخب ہونے پر تھائی لینڈ بھر میں جشن منایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
سرینوتھ برنٹ کے مس انٹرنیشنل منتخب ہونے پر تھائی لینڈ بھر میں جشن منایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی میں تھائی لینڈ کی حسینائیں اس مقابلے کے فائنل راؤنڈز تک تو پہنچ جاتی تھیں، تاہم وہ کبھی بھی مقابلے کی فاتح نہیں ہوئیں۔

سریتھورن بنٹ کی جانب سے مقابلہ جیتنے کے بعد تھائی لینڈ میں جشن کا سا سماں ہے اور مقامی میڈیا نے ان کی جیت کی خبر کو صفح اول پر شہ سرخی کے طور بھی شائع کیا۔

سرخ لباس میں پہلی رنر اپ میکسیکو کی دوشیزہ اور سانولی رنگت والی دوسری رنر اپ یوگنڈا کی حسینہ ایولین—فوٹو: مس انٹرنیشنل ویب سائٹ
سرخ لباس میں پہلی رنر اپ میکسیکو کی دوشیزہ اور سانولی رنگت والی دوسری رنر اپ یوگنڈا کی حسینہ ایولین—فوٹو: مس انٹرنیشنل ویب سائٹ

سریتھورن بنٹ رواں برس ہی ’مس تھائی لینڈ‘ منتخب ہوئی تھیں، جس کی وجہ سے انہیں مس انٹرنیشنل کے مقابلے میں بھیجا گیا۔

فائنل میں سریتھورن بنٹ نے میکسیکو، یوگنڈا، کولمبیا اور برطانیہ کی حسیناؤں کو شکست دی۔

فائنل میں میکسیکو کی دوشیزہ اینڈریا ٹوسکانو فرسٹ رنر اپ، یوگنڈا کی حسینہ ایولین نماتو سیکنڈ رنر اپ، کولمبیا کی دوشیزہ ماریا الیگزینڈرا تھرڈ رنر اپ اور برطانیہ کی ہیروٹ لین فورتھ رنر اپ قرار پائیں۔

بلیو لباس میں ملبوس مقابلے کی تیسری رنر اپ کولمبیا کی حسینہ اور چوتھی رنر اپ—فوٹو: مس انٹرنیشنل ویب سائٹ
بلیو لباس میں ملبوس مقابلے کی تیسری رنر اپ کولمبیا کی حسینہ اور چوتھی رنر اپ—فوٹو: مس انٹرنیشنل ویب سائٹ

خیال رہے کہ 2018 میں وینزویلا کی حسینہ 20 سالہ حسینہ مریم کلاریٹ نے مس انٹرنیشنل کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی وینزویلا کی ساتویں دوشیزہ تھیں۔

وینزویلا کی مریم  کلاریٹ 2018 میں مس انٹرنیشنل منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: مس انٹرنیشنل
وینزویلا کی مریم کلاریٹ 2018 میں مس انٹرنیشنل منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: مس انٹرنیشنل

اپنا تبصرہ لکھیں