پہلا ٹیسٹ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

پہلا ٹیسٹ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف بولنگ کا فیصلہ


راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بولنگ ہی کرنا چاہتے تھے، ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے آپ کو 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوتا ہے۔

بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ نمی کے باعث ہمارے سیم بولرز کو مدد ملے گی، ہماری ٹیم میں آل راؤنڈرز اور سیم بولرز کا کمبی نیشن ہے۔

 پاکستان پلیئنگ الیون

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کا پہلا دن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر شروع ہوا تاہم ٹیسٹ کے پہلے روز 48 اوورز کا کھیل ہو گا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ صبح 10 بجے شروع ہونا تھا تاہم راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی ہے۔

بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد گراؤنڈز مین نے آؤٹ فیلڈ سُکھانا شروع کیا۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا اس سال اپریل میں اپنی تقرری کے بعد پہلا بین الاقوامی اسائنمنٹ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں