اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پہلا میچ اہم ہوتا ہے، ہمارا ٹارگٹ میچ جیتنا تھا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر ہیں، شاداب خان نے بولنگ اور بیٹنگ میں اہم کردار ادا کیا۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ صورتحال کے مطابق اپنے اسٹرائیک ریٹ کو دیکھتا ہوں، اندازہ تھا کہ یہ ٹارگٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کی بولنگ اچھی ہے لیکن اس میچ میں اچھا نہیں کرسکی۔