پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر ردو بدل پر غور

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر ردو بدل پر غور


 اسلام آباد: حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا دورانیہ ہفتہ وار کرنے پر غور کر رہی ہے۔

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا دورانیہ 15 روز سے کم کرکے ہفتہ وار کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس مقصد کیلیے اوگرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھ دیے ہیں۔

اوگرا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل ہفتہ وار بنیادوں پر کرنے پر غور کیا جارہا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی تجاویز ارسال کریں، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اوگرا پٹرولیم ڈویژن کو اپنی تجاویز اور سفارشات بھیجے گا، تاکہ ان سفارشات کا جائزہ لے کر ان کو منظوری کیلیے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی میں پیش کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے آئل انڈسٹری کو انوینٹری کی صورت میں نقصانات اٹھانا پڑتے تھے۔

آئل انڈسٹری کو نقصانات سے بچانے کیلیے قیمتوں میں ردوبدل کا دورانیہ کم کرکے 15 روز کر دیا گیا، جس کو مزید کم کرکے ہفتہ وار کرنے پر غور کیا جارہا ہے، اس طرح انڈسٹری کو نقصانات سے مزید بچایا جاسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں