’’پٹائی پراٹھا‘‘، کیسے تیار کیا جاتا ہے؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

’’پٹائی پراٹھا‘‘، کیسے تیار کیا جاتا ہے؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں


آپ نے اب تک انسانوں، جانوروں اور دیگر کی مار پٹائی کا سنا ہوگا مگر ہم آپ وہاں لے چلتے ہیں جہاں پراٹھے کو بری طرح پیٹ  کر تیار کیا جاتا ہے۔

دنیا لذت کام ودہن کے لیے نت نئے طریقے متعارف کراتے ہیں ایسا ہی بھارتی شہر کولکتہ میں پراٹھا بنایا جاتا ہے جس کو کھانے کے لیے پیش کرنے سے قبل بری طرح پیٹا جاتا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اس منفرد پراٹھے کی تیاری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر صارفین حیران اور بعض پریشان ہیں کہ یہ کون سا پراٹھا ہے جس کو اس قدر تشدد کیا جاتا ہے۔

کولکتہ کے اس اسپیشل پراٹھے کے لیے کسی نامور دکان نہیں بلکہ سڑک کنارے فٹ پاتھ پر لگے اسٹال پر جانا پڑتا ہے جہاں ایک شخص پراٹھا تیار کرتے وقت ایسے انداز اختیار کرتا ہے کہ لگتا ہے کہ جیسے وہ پراٹے کو دھوبی پٹکے کے انداز میں پچھاڑ رہا یا بری طرح پیٹ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑے سے توے پر پراٹھا بنانے والا شخص موٹی مثلث کی شکل کے پراٹھے کو دونوں ہاتھوں سے گھما کر پیٹتا نظر آ رہا ہے۔ کئی بار ایسا کرنے سے پراٹھا پوری طرح کھل جاتا ہے اور بڑا اور چمکدار ہو جاتا ہے۔

اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے آر یو فوڈی نام کے ایک انسٹاگرام چینل نے کیپشن میں اسے ’’کولکتہ کا مشہور پٹائی پراٹھا‘‘ کا نام دیا اور یہ اب انسٹا گرام پر اسی نام سے ٹرینڈ بھی کر رہا ہے۔

ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی اس تیزی سے وائرل ہوئی کہ اب تک اس کو ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ 85 ہزار سے زائد افراد نے پسند کرنے کے ساتھ ایک لاکھ سے زائد صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ کسی بھی چیز کے لیے محفوظ نہیں ہے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ میں تمام پراٹھے سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں