اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں گلگت کے ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ترجمان پولی کلینک اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق کے بعد اسپتال کے ہاسٹل کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ ہاسٹل میں موجود تمام ڈاکٹروں کوقرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر پولی کلینک ہاسٹل میں رہائش پذیرتھے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں بھی ایک ڈاکٹر فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوکر آئسولیشن میں منتقل ہوگیا ہے جب کہ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں بھی 4 ڈاکٹرز کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں کورونا کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔