کولمبو: سری لنکن بیٹر کوشل پریرا اور ان کے مقامی کلب پولیس ایس سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے دیگر کلبز کے پلیئرز کو پولیس ڈپارٹمنٹ میں اعلی عہدوں کی لالچ دے کر اپنی ٹیم میں شامل کرایا تھا۔
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پریرا اور کلب کے چند ٹاپ آفیشلز اس معاملے میں ملوث رہے۔ انھوں نے پلیئرز کو اپنی جانب لانے کے لیے پولیس میں اعلی عہدوں کی امید دلائی تھی۔
گذشتہ سیزن میں انھوں نے اسی حکمت عملی سے چمارا سلوا، ٹی این سمپاتھ ، ایشن بندارا اور بھانوکا راجاپکسے جیسے پلیئرز کو اپنے ساتھ ملا لیا، توقعات پوری نہ ہونے پر پریرا سوا اکثریت نے کلب کو چھوڑ دیا تھا۔