پولنگ اسٹیشنوں کی حتمی فہرستوں کی اشاعت میں تاخیر پر پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط

پولنگ اسٹیشنوں کی حتمی فہرستوں کی اشاعت میں تاخیر پر پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط


پاکستان پیپلز پارٹی نے پولنگ اسٹیشنوں کی حتمی فہرستیں شائع کرنے میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ پولنگ کے دن سے 30دن پہلے ہر حلقے کے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کریں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر حلقے کے پولنگ اسٹیشنوں کی حتمی فہرستیں کم از کم 30 دن پہلے کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈالی جانی چاہئیں لیکن الیکشن کمیشن کے 6 جنوری 2024 کے اعلامیے میں ابتدائی پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستوں پر اعتراضات سننے یا تجاویز کا اعلان کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن پر اعتراضات سے متعلق کم وقت دیا گیا ہے اوع عام لوگوں کے لیے اس پروویژن کی مناسب تشہیر نہیں کی گئی اور پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرستوں کی اشاعت کا وقت پولنگ کے دن سے 30 دن کے بجائے کم کر کے 15 دن کر دیا گیا ہے۔

تاج حیدر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے مرحلے پر ریرٹرننگ افسران اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی اور کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سے الیکشن ٹربیونلز کا کام بہت زیادہ ہو گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں