پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اب ہماری پوری توجہ اس سیریز اور اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔
اپنے بیان میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان آئرلینڈ کی سیریز سے جیت کے مومینٹم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی برقرار رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلن میں ہماری دو ایک کی فتح نے ہمارے بیٹرز اور بولرز کی صلاحیتوں کو ظاہر کیا، ساتھ ہی ہمیں سیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا کیونکہ ہم اپنے شعبوں میں بہتری کےلیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہیڈنگلے میں اہم ٹریننگ سیشنز کیے ہیں اور ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی اب اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں۔