بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے کا سلمان خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا اور بالآخر انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ پوجا ہیگڑے نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اکیلی ہیں اور ابھی کے لیے ان کا کیریئر ہی ترجیح ہے۔
پوجا ہیگڑے نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ان افواہوں پر کیا کہوں، میں اپنے بارے میں چیزیں پڑھتی رہتی ہوں، میں اکیلی اور خوش ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میں اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں، میں اب بیٹھ کر ان افواہوں پر توجہ نہیں دے سکتی۔
رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی دوستی اور ڈیٹنگ کی افواہیں کچھ مہینے پہلے شروع ہوئی تھیں جس کے بعد ان دونوں کی جانب سے اس معاملے پر انکار کیا گیا اور نہ اقرار۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب سلمان خان نے اداکارہ کے بھائی کی شادی میں شرکت کی اور اس تقریب سے دونوں کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔
واضح رہے کہ پوجا ہیگڑے بالی ووڈ فلم ’کسی کا بھائی کسی کا جان‘ میں سلمان خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔