شبانہ اعظمی اپنی پوتی شکیا اختر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں۔
سابق اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے سفر کی کئی تصاویر شیئر کیں۔
ایک تصویر میں وہ لندن کے لبنانی ہوٹل میں کھانے کیلئے موجود ہیں، ان کے خاوند جاوید اختر، بیٹے فرحان اختر اور بہو شیبانی ڈنڈیکر بھی ساتھ ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کھانے پر جاوید اختر کی پہلی اہلیہ ہنی ایرانی بھی تھیں۔
دوسری تصویر میں شبانی اعظمی اور فیملی لینکیسٹر اسٹیشن پر کھڑے ہیں۔
فرحان اختر کی بیٹی شکیا اختر نے لندن میں گریجویشن مکمل کرلی ہے۔ تقریب میں فرحان کی سابقہ اہلیہ ادھونا اختر نے بھی شرکت کی تھی۔