پنڈی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے تک مہمان ٹیم کے 134 رنز

پنڈی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے تک مہمان ٹیم کے 134 رنز


پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرے دن کے کھانے کے وقفے تک مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا لیے۔

میزبان پاکستان ٹیم کو اب تک 301 رنز کی برتری حاصل ہے، اوپننگ بیٹر شادمان اسلام 53 اور مومن الحق 45 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے بنگلا دیشی کپتان نجم الحسن شنٹو کو 16 رنز پر چلتا کیا جبکہ ذاکر حسن 12 رنز بنا کر نسیم شاہ کی اور مومن الحق 50 رنز پر خرم شہزاد کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

اس وقت بنگلا دیش کی جانب سے شادمان اسلام 57 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ محمد رضوان اور سعود شکیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز 448 رنز اور 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور آج صبح بنگلا دیشی ٹیم نے 27 رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھائی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 56 رنز اور نائب کپتان شکیل نے 141 رنز بنائے اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 171 اور شاہین آفریدی 29 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے عبد اللّٰہ شفیق 2، کپتان شان مسعود 6 اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان صرف 19 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے شرف الاسلام اور حسن محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں