شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کل سے ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مون سون کا آغاز یکم جولائی سے ہونے کا امکان ہے۔
مریدکے اور گرد و نواح میں تیزہواٶں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سے شہر کے کٸی فیڈر ٹرپ کرگئے اور بجلی معطل ہوگئی۔