پنجاب پولیس کے یونیفارم میں معمولی تبدیلی کر دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے جاتے جاتے پنجاب پولیس کے یونیفارم میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے جرابوں کا رنگ تبدیل کر دیا ہے۔
آئی جی عارف نواز نے پنجاب پولیس ڈریس ریگولیشن 2017 میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اولیو گرین یونیفارم میں اب جرابوں کا رنگ نیوی بلیو ہوگا۔
جرابوں کے رنگ کی تبدیلی کا مراسلہ پنجاب بھر کے افسران کو بھجوا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے پنجاب پولیس کے یونیفارم کی طرح جرابیں بھی اولیو گرین تھیں۔