قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائی میں 2 خارجیوں کو ہلاک کرکے پنجاب کے ضلع تونسہ کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 24 اگست کو تونسہ میں فتنہ الخوارج کاگروہ دہشت گردی کے لیے موجود تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور 2 خارجی مارے گئے۔
پولیس کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل زخمی ہوئے۔