پنجاب پولیس نے 29 مغوی بچے بازیاب کرالیے


پنجاب پولیس نے لاہور سمیت مختلف شہروں سے اغوا کیے گئے 29 بچے بازیاب کرالیے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی عمران کشور نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے اغوا کیے گئے 29 بچے بازیاب کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی میں 3 اغوا کار گرفتار کیے، ملزمان بچوں کو آزاد کشمیر اسمگل کرتے تھے۔

ڈی آئی جی عمران کشور نے مزید کہا کہ ملزمان لاوارث بچوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر آزاد کشمیر لے جاتے اور قید کرلیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی بازیابی کے بعد جنسی زیادتی اور جبری مشقت کرانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں