حکومت پنجاب نے اسپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجرا کردیا، بینک آف پنجاب 65 ہزار خصوصی افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا۔
محکمہ سوشل ویلفیئر اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) پر دستخط کر دیے گئے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔
ایم او یو پر سیکریٹری سوشل ویلفیئر اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کئے، اسپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کیے جائیں گے۔
پہلےمرحلےمیں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہوں گے، مستحق خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لیے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کر دی گئی ہے، مریم نواز نے ہمت کارڈ کے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنےکی ہدایت کر دی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی زمہ داری ہے، اسپیشل افراد ہمارے لیے بہت ہی خاص ہیں۔