پنجاب میں موسمِ سرما کیلئے اسکولوں کے اوقات تبدیل


پنجاب: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے موسم سرما کے پیشِِ نظر اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 اکتوبر سے سنگل شفٹ اسکول پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8.30 سے دوپہر 1.30 تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کے تحت جمعے کو اسکول صبح 8.30 سے دوپہر 12.15 تک کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب  ڈبل شفٹ والے اسکول پیر تا جمعرات اور ہفتہ دوپہر 1.00 سے 4.30 تک جب کہ جمعے کو دوپہر 2 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا ہے کہ نئے اوقات اگلے سال 31 مارچ تک نافذ رہیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں