پنجاب میں تبدیلی: صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قملدان لے لیا گیا


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا کے محکموں میں رد و بدل کردیا۔

پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری سے محکمہ واپس لے کر انہیں محکمہ مال کا شعبہ اشتمال اراضی دے دیا گیا جب کہ صنعت کے وزیر میاں اسلم اقبال کو اطلاعات اور کلچر کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ہائیر ایجوکیشن کے وزیر یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور یوتھ افیئرز و اسپورٹس کے وزیر محمد تیمور خان کو سیاحت کا محکمہ دیا گیا ہے۔

وزیر قانون راجہ بشارت سے محکمہ بلدیات کا اضافی چارج واپس لے گیا ہے اور انہیں سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے محکمے دیے گئے ہیں


اپنا تبصرہ لکھیں