پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 10 مریض زیر علاج

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 10 مریض زیر علاج


پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل 10 مریض زیر علاج ہیں۔

سیکریٹری صحت علی جان خان نے بتایا کہ نئے سال کے پہلے3 دن کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی کے کل 3 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکریٹری صحت کے مطابق اب تک رپورٹ ہونے والے تینوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے، جبکہ پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی کا ایک نیا مریض سامنے آیا۔

علی جان خان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 10 مریض زیر علاج ہیں، لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے چار مریض زیر علاج ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں