’پلیز ریویو نہ لینا‘ ریشابھ پانٹ کی التجا پر ویراٹ کوہلی ہنسی سے لوٹ پوٹ

’پلیز ریویو نہ لینا‘ ریشابھ پانٹ کی التجا پر ویراٹ کوہلی ہنسی سے لوٹ پوٹ


لندن: 

’پلیزاب ریویو نہ لینا‘ ریشابھ پانٹ کی التجا پر ویراٹ کوہلی کی ہنسی چھوٹ گئی۔

انگلینڈ سے جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی کپتان نے اپنے فاسٹ بولر محمد سراج پر ڈی آر ایس کے حوالے سے اعتماد کیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، انھوں نے بولر کا جوش و خروش دیکھ کر ریویو کیلیے اشارہ کیا جبکہ عقب سے وکٹ کیپر ریشابھ پانٹ نے انھیں منع بھی کیا مگر وہ نہیں رکے۔

چند اوورز کے بعد جب گیند جو روٹ کے پیڈ سے لگی تو سراج نے جوش و خروش سے ایل بی ڈبلیو کی زودار اپیل کی جوکہ امپائر نے رد کردی، سراج نے پرامید نگاہوں کے ساتھ کوہلی کو دیکھا، جس پر ریشابھ فوراً آگے بڑھے اور انھیں ریویو لینے سے روکنے کی کوشش کی، جس پر کوہلی ہنس پڑے مگر اس کے باوجود بھی انھوں نے ریویو کا اشارہ دے دیا۔

اس موقع پر سامنے آنے والے کامیڈی سین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، شائقین نے اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں