پشاور میں گھریلو تنازع پر بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد قتل


پشاور کے علاقے ریگی میں گھریلو تنازع پر دو بھائیوں اور خاتون سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ریگی کی حدود ملازئی میں دو فریقین کے مابین تنازع چلا آ رہا تھا جس کے حل کے لیے دو بھائی اپنے کزن کے ہمراہ گئے تھے کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک خاتون بھی شامل ہے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں