پشاور کے علاقے بازید خیل میں ایک نو عمر لڑکے نے احمدی ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کردیا۔
انقلاب پولیس تھانے کے ایک عہدیدار نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والے فرد کا تعلق احمدی جماعت سے ہے۔
پولیس ترجمان نے مقتول کی شناخت عبدالقادر کے نام سے کی، جسے 18 سالہ احسان اللہ نے گولی مار کر قتل کیا۔
رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر موجود مقامی افراد نے احسان اللہ پر قابو پایا اور اسے پولیس کے حوالے کیا۔
انقلاب پولیس تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔