پشاورکے قریب فورسز کے آپریشن میں مشتبہ دہشتگرد گرفتار: آئی ایس پی آر


پشاور: سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے قریب آپریشن کرکے مشتبہ دہشتگرد گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے قریب ترناب فارم جھگڑا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں ایک مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مشتبہ دہشت گرد کو خود کش جیکٹ کے ساتھ پکڑا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں