پشاور میں رام پورہ اور اشرف روڈ پر ہول سیل مارکیٹوں میں چینی ناپید ہوگئی، ہول سیل ڈیلرز نے دکانوں پر ‘چینی دستیاب نہیں’ کےکارڈ لگادیے۔
صدر چینی ڈیلر ایسوسی ایشن خرم شہزادکا کہنا ہےکہ حکومت 89 روپےکلو چینی فروخت کرنےکا اعلامیہ واپس لے یا 86 روپے میں فی کلو چینی فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ شوگر ملزمالکان نےعدالت سے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے، ترسیل نہ ہونے سے چینی مزید مہنگی ہوجائےگی۔