پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا کا بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر سوربھ بھردواج نے انتخابی مہم کے دوران سیاسی رہنما راگھو چڈھا کی مسلسل عدم موجودگی پر لب کشائی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوربھ بھردواج نے دورانِ انٹرویو انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں راگھو چڈھا اپنی آنکھوں کی سرجری کے لیے برطانیہ میں ہیں۔

بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ راگھو چڈھا آنکھوں کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ان کی بینائی جانے کا بھی خدشہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ علاج کی غرض سے ان دنوں برطانیہ میں ہیں، اگر ان کا بر وقت علاج نہیں ہو سکا تو وہ اندھے پن کا بھی شکار ہو سکتے ہیں۔

بھارتی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری دعا ان کے ساتھ ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں اور پارٹی کی مہم میں شامل ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں