بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاست داں راگھو چڈھا کی شادی کی تقریب کی سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
شادی کی تقریب کی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ایک ویڈیو میں دولہا راگھو چڈھا اور دلنہیا پرینیتی چوپڑا کو شادی کی تقریب کے بعد ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے اُتر کر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شادی کی تقریب کی ایک اور وائرل ویڈیو میں پرینیتی چوپڑا کو شوہر راگھو چڈھا کے والدین سے پر جوش انداز میں گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستداں راگھو چڈھا 24 ستمبر کو اُدے پور میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔
اس جوڑے کی شادی کی مختلف تقریبات کا آغاز دہلی میں ایک دعائیہ تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد صوفی نائٹ منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد موجود تھے۔
بعد ازاں اُدے پور میں شادی سے قبل جمعے کو مہندی اور پھر ہلدی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔