پریانکا چوپڑا سے متعلق بیان پر معمر رانا کی وضاحت

پریانکا چوپڑا سے متعلق بیان پر معمر رانا کی وضاحت


پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا نے بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دے دی۔

حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معمر رانا کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہےجس میں انہوں نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تقریباً ایک سال قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان کی وضاحت پیش کر دی۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، جو انٹرویو میں دکھایا گیا، انہوں نے ایسا نہیں کہا بلکہ اسے ایڈٹ کیا گیا تھا۔

اداکار کے مطابق ان کے بیان کو غلط انداز میں بیان کیا گیا تھا، اس وقت انہوں نے جو محسوس کیا وہ کہا لیکن اس کا مقصد ہرگز کسی کی تذلیل کرنا نہیں تھا۔

معمر رانا کے مطابق ایڈیٹنگ میں کب ہیر پھیر ہوجائے آپ کو پتا بھی نہیں چلتا، ایڈٹ میں آپ کو بٹھایا تو ہوتا ہے لیکن اگلا بندہ آپ کے جانے کے بعد کیا کہہ دے آپ کو پتا نہیں چلتا۔

ساتھی فنکاروں کے ردعمل سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے برا لگا کہ پڑوسی ملک سے تو تنقید جو ہوئی سو ہوئی لیکن ساتھی فنکاروں نے بھی مجھے ہی کہا اس پر افسوس ہوا۔

تاہم معمر رانا پاکستانی ہیروئنز سے متعلق اپنے بیان پر قائم رہے اور کہا کہ پاکستانی ہیروئنز بھارتی اداکاراؤں سے زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پر کرش ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے یہ بھی کیا تھا کہ جب انہیں میک اپ کے بغیر دیکھا تو سارا کرش ختم ہوگیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں