ہالی ووڈ گلوکارواداکاراور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہرنک جونس نے پاکستانی شائقین کے لیے ایک پیغام بھیجا ہے۔
یہ پیغام دراصل نک جونس کی آنے والی فلم “جمانجی: دی نیکسٹ لیول” کی پروموشن کیلئے ہے جو 13 دسمبر کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔
نک نے پاکستان میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے منفرد طریقہ اپناتے ہوئے مختصر ویڈیو پیغام کا آغاز ” سلام پاکستان ” کہتے ہوئے کیا اور بتایا کہ فلم 13 دسمبر کو پاکستان میں ریلیزکی جائے گی۔
نک جونس کے علاوہ فلم کے دیگر کردارون میں ڈوائن جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک، کیرن گلان،الیکس وولف شامل ہیں، اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔
فلم ” جمانجی: نیکسٹ لیول” دراصل فلم جمانجی (1995) اور سیکوئل جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل (2017 ) کا تیسرا حصہ ہے۔