اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کرتاپور راہداری کے معاملے پر حکومتی رکن کو ڈانٹ دیا۔
پنجاب اسمبلی اسپیکر چوہدری پرویز الہی کی سربراہی میں صوبے کی موجودہ صورتحال پر اجلاس ہوا جس دوران پرویز الہٰی نے مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن رمیش سنگھ اروڑا سے حلف بھی لیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کرتارپور راہداری کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دینے پر حکومتی رکن مہندر پال سنگھ کو ٹوک دیا اور کہا کہ جس کا بات پتہ نہ ہو، وہ نہیں کرتے،کرتار پور راہداری کا کریڈٹ جنرل باجوہ کی جپھی کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
دورہ پاکستان سے یقین پختہ ہوا کہ تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو
پاکستانی آرمی چیف سے گلے ملنے پر سدھو کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست منظور
جتنی محبت لایا تھا اس سے سو گناہ زیادہ لے کر جارہا ہوں: نوجوت سدھو
چوہدری پرویزالہٰی نےنام دیے بغیر بولنے پر ایک اور حکومتی رکن کو بھی جھاڑ پلادی۔
یاد رہے کہ سال 2018 میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی جہاں تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا تھا اور دونوں بغل گیر بھی ہوئے تھے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے نوجوت سدھو سے سکھوں کی مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتارپور راہداری کھولنے کی بات کی تھی۔